Tread softly because you tread on my dreams.

پت جھڑ

تم بےعزتی کے اس احساس کو نہیں سمجھ سکتے جس کے زیرِبار میںروز حصہ حصہ ٹوٹ رہی ہوں۔ میرا حرف حرف متاثر ہے چوٹ کھائے اس پرندے کی طرح جو اپنے صاف سفید پروں پر خون کی باریک لکیریں کھنچتے تو دیکھتا ہے مگر بےبسی سے اپنے پَر پھڑپھڑاتے دم توڑ دینے ہی کو آخری آزادی کی صورت سمجھتا ہے۔ اس کے آنسو میرے دل کی دیوار پہ گرتے ہیں، تکلیف ہوتی ہے مجھے جب یہ دیواریں کمزور ہو کر کِر کِر چٹخنے لگتی ہیں۔

تمہاری بےاعتنائی ایک سِل کی مانند میرے وجود پہ رکھی ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میں اپنی ہی قبر میں دھنسی چلے جا رہی ہوں۔ آواز دینے کو کوئی یار نہیں ملتا لیکن تمہیں فرق بھی نہیں پڑتا کیونکہ تم صرف کھیلنا جانتے ہو۔ کھیلنا صرف، اور جیتنے سے تمہیں سروکار نہیں ہوتا لیکن شکست دینے سے تمہاری انا کو تسکین ملتی ہے۔ اس کے لئے تم کسی بھی حد سے گذر سکتے ہوکیونکہ تم ایک مرد ہو! آزاد، خودمختار، بیباک۔۔۔ میں عورت ہوں اپنے جزبات کی غلام، تمہیں جتاتی ہوں تو جَتاتی نہیں۔ نہ کوئی جشن ہوتا ہے نہ ماتم، دونوں ہی مسکرا کر اپنے اپنے راستے چل دیتے ہیں۔ پھر کون صدیوں روئے کسے معلوم!۔۔

12:55— 25/1/15.

PJ

11 responses

  1. wow!! pher kon sadiyun roay kissay maaloom…… wah.

    February 8, 2015 at 8:33 pm

  2. “Jeetne se tumhein koi sarokar nahi lekin shikast dene se tumhari ana ko taskeen milti hai” WOW!
    I love LOVE the way you write.

    February 9, 2015 at 12:37 am

  3. درد میں بھیگے الفاظ
    سدا خوش رہیں

    February 9, 2015 at 3:48 pm

  4. Duuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuude!!!! (ette)

    February 9, 2015 at 5:46 pm

  5. Oh. My. God. Girl, You’re incredible!

    February 18, 2015 at 8:01 pm

  6. Excellent!

    February 20, 2015 at 12:39 pm

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s