2021, Poems and poetry, Urdu musings

Tum se piyaar

تم سے پیار کیا تو پیار بہت
اور دل ٹوٹا تو چکنا چور

تم پاس رہے تو واری واری
اور دور گئے تو بنا ناسور

تم پہلی محبت ہو میری
پر قسمت کو ہے کیا منظور؟

کون کہتا ہے دنیا فانی ہے
محبت تو ہے خدائی دستور

Tum se piyar kiya tou piyar bohat
Aur dil toota tou chakna choor

Tum paas rahay tou waari waari
Aur door gaye tou bana naasoor

Tum pehli muhabbat ho meri
Par qismat ko hai kia manzoor?

Kon kehta hai sab faani hai
Muhabbat tou hai Khudai dastoor

Standard
2021, By the roaring waves!, My Writings, Urdu musings

ہنگامہ اے دل

ہمیشہ خاموش کر دیتا ہے تمہارا اچانک سے چلے آنا

مجھے لگتا ہے کہ یہ تمہارے نہ آنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔ کیونکہ دیکھو جب تم نہیں آتے تو بس ایک جنگ ہوتی ہے۔ اندر ہی اندر سب ٹوٹتا ہے اور ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔ لیکن جب تم آتے ہو۔۔۔

جب تم آتے ہو تو طوفان تھم جاتا ہے۔ یہ کرچی کرچی روح یکایک سمٹ جاتی ہے۔ مگر تم تو پھر سے چلے جانے کے لئے آتے ہو ناں۔ مجھے حصہ حصہ توڑنے کے لئے آتے ہو۔۔۔

مجھے لگتا ہے جیسے ساری دنیا مل کر میرا مذاق اڑا رہی ہو۔ سب میرے ٹوٹے جسم کو دیکھ کر ہنس رہے ہوں۔ ان کے قہقہوں کی گونج میری کھال کو نوچتی ہے۔ مجھے گاہ گاہ زخمی کرتی ہے۔ میں نہیں چاہتی خود سے مزید لڑنا۔ مجھے نہیں کسی بھی جنگ میں جیتنا۔ مجھے بس معاف کردو اب۔

مجھے ہمیشہ کے لئے چھوڑ دو اب۔

Standard